ہماری خواتین ہر شعبے میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،ْ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا، منفی رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ،ْ صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ہر شعبے میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا، منفی رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کر سکے۔ وہ ہفتہ کو خواتین پارلیمنٹیرینز اور ٹی وی اینکرز/رپورٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمارے سکولوں کی بچیوں کو آگے آنا چاہیے اور مختلف کھیلوں و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہماری وزارت کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں، بہت جلد مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر مثبت کلچر پیدا کرنا اور منفی رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کر سکے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا، وزیراعظم کا وژن بھی یہی ہے کہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے،میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ آئو مل کر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں،ان سرگرمیوں میں بچے، بچیاں اور معذور افراد خصوصی طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میچز ہم مستقبل میں بھی منعقد کراتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 19:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :