شکیب الحسن کی فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت مشکوک

اتوار 16 دسمبر 2018 21:40

سلہٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، وہ نیٹ پریکٹس کے دوران محمد سیف الدین کی گیند لگنے سے پائوں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر کو سلہٹ پر کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیو روہڈز کے مطابق شکیب کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 21:40:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :