کوہلی اور ٹم پین آپس میں الجھ پڑے، دونوں کپتانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،

ایمپائرز نے مداخلت کر کے معاملا رفع دفع کیا

پیر 17 دسمبر 2018 17:18

کوہلی اور ٹم پین آپس میں الجھ پڑے، دونوں کپتانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،
پرتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ٹم پین پرتھ ٹیسٹ کے دورن آپس میں الجھ پڑے، دونوں کے درمیان تلخ جموں کا تبادلہ ہوا تاہم ایمپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز دونوں ٹیموں کے کپتانوں ٹم پین اور کوہلی کے درمیان گہما گہمی دیکھی گئی، آسٹریلوی اننگز کے 71 ویں اوور میں رننگ کے دوران پین اور کوہلی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے بعد دونوں آپس میں الجھ پڑے اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا تاہم ایمپائر نے فوری طور پر مداخلت کر کے معاملا رفع دفع کر دیا، اس کے بعد پین جب 37 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو کوہلی نے یہ موقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ان پر جملہ کسا تو پین نے بھی مڑ کر انہیں بھرپور جواب دیا۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کھلاڑیوں نے پین کے آئوٹ ہونے کی اپیل کی تھی جسے ایمپائر نے مسترد کر دیا تو اس دوران بھی کوہلی اور پین نے آپس میں جملوں کا تبادلہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 17:18:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :