بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بدھ 19 دسمبر 2018 11:43

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ لیگ میں کانٹے دار مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں میلبورن رینی گیڈز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سڈنی تھنڈر اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشش کریگی۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینی گیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ لیگ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 59 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم 14 میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 11:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :