سابق انگلش کرکٹر اینڈریو سٹرائوس کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 29 دسمبر 2018 21:48

سابق انگلش کرکٹر اینڈریو سٹرائوس کی اہلیہ انتقال کر گئیں
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2018ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو سٹرائوس کی اہلیہ رتھ سٹرائوس انتقال کر گئیں، ان کی عمر 46 برس تھی اور وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔

(جاری ہے)

دسمبر 2017ء میں انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے سٹرائوس نے رواں سال انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ سٹرائوس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک تکلیف دہ لمحہ ہے، میں اور میرے بچے انہیں ہمیشہ مس کریں گے۔ واضح رہے کہ سٹرائوس اور رتھ 2003ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
وقت اشاعت : 29/12/2018 - 21:48:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :