کمر کی تکلیف گزشتہ8سال سے ہے: ویرات کوہلی کاانکشاف

جب کام زیادہ ہوجائے تو تکلیف خود بخود بڑھ جاتی ہے:بھارتی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جنوری 2019 15:42

کمر کی تکلیف گزشتہ8سال سے ہے: ویرات کوہلی کاانکشاف
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جنوری 2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کمر کی تکلیف گزشتہ 8 سال سے ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ کمر کا درد ان کے لیے نیا نہیں ہے بلکہ اس کا اور میرا ساتھ 2011 ءسے ہے مگر میں کبھی اس کو سر پر سوار نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جب کام زیادہ ہوتا ہے تو تکلیف بڑھ ضرور جاتی ہے مگر پھر خود ہی دو سے تین میں ٹھیک بھی ہو جاتی ہے، میں نے بھرپور ورزش کے ذریعے اس تکلیف پر قابو پایا ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی آسٹریلیا سے کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران بھی کمر کے درد میں مبتلا ہوگئے تھے ۔تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزویرات کوہلی نے آسانی سے 74 رنز بنائے مگر پھر مچل سٹارک کی گیند کو سنگل کےلئے ہک کرنے کے بعد انہیں کمر میں تکلیف شروع ہوگئی جس پر کوہلی نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے فزیو پیٹرک کو بلایا جنہوں نے وکٹ پر بھارتی کپتان کو ٹریٹمنٹ کی تاہم وہ اپنے سکور میں مزید8رنز کا اضافہ کرنے کے بعد مچل سٹارک کے ہی ہاتھوں آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوہلی اس سے قبل بھی اس تکلیف کا شکار رہ چکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف نے ہی انہیں گراﺅنڈ سے باہر جانے پر مجبور کردیا تھا ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ءتک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ءکو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔
وقت اشاعت : 02/01/2019 - 15:42:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :