پاکستان میں بیڈمنٹن کھیل کو اتنی پذیرائی نہیں ہے ، ماحور شہزاد

ہماری فیڈریشن کی جانب سے ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے مگر حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا ہے، میرا مقصد اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرنا ہے،بیڈمنٹن کھلاڑی

جمعہ 4 جنوری 2019 21:26

پاکستان میں بیڈمنٹن کھیل کو اتنی پذیرائی نہیں ہے ، ماحور شہزاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کے کھیل کی اتنی پذیرائی نہیں ہے، میڈیا بھی اس کھیل پر زیادہ توجہ نہیں دیتا۔انہوں نے کہا ہماری فیڈریشن کی جانب سے ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے مگر حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا ہے، میرا مقصد اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ پر بہت لوگوں کی نظریں تھی،انڈین کھلاڑی کا لیول ہم سے بہت اچھا ہے، ہمارا ان سے میچ کھیلنا ہی اعزاز کی بات تھی،انڈیا میں ہر کھیل کا پورا نظام موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تب والد صاحب میرے ساتھ جاتے تھے، آج جس مقام پر موجود ہیں گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
وقت اشاعت : 04/01/2019 - 21:26:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :