سال 2019ء کا پہلا ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ، کراچی گرین کے نام

پیر 7 جنوری 2019 20:04

سال 2019ء کا پہلا ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ، کراچی گرین کے نام
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اولمپئن حنیف خان ، ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جانے والے ’’ کے ایچ اے ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ ‘‘ کا آخری میچ کراچی گرین اور اسٹار ویمنز ہاکی اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جسے کراچی گرین نے 4-1 کی جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی بیلیوز، فالکن ویمنز ہاکی اکیڈمی تیسرے اور لاڑکانہ سے آئے ہوئی اسٹار ویمنز ہاکی اکیڈمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عمران علی شاہ تھے۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا خواتین کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران علی شاہ نے کہا کہ خواتین زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں مقام بنا رہی ہیں جلد ہی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن خصوصاً سیکریٹری حیدر حسین کا کردار لائق تحسین ہے ان کی کاوشوں سے قومی کھیل ہاکی اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کو جلد پالے گا۔ کھیل کے اختتام پر عمران علی شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2019 - 20:04:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :