سابق اولمپئن زاہد شریف مدد کے جھوٹے دلاسے دینے پر پی ایچ ایف کے عہدیدران کے خلاف پھٹ پڑے ،

منصور گول کیپر بھی بیماری کی حالت میں امداد کی آس لگائے موت کے منہ میں چلاگیا لگتا ہے اب میری باری ہے،سابق اولمپئن بے بسی کی تصویر بن گئے، پی ایچ ایف کا احتساب کیا جائے ، وزیراعظم سے اپیل

منگل 8 جنوری 2019 22:19

سابق اولمپئن زاہد شریف مدد کے جھوٹے دلاسے دینے پر پی ایچ ایف کے عہدیدران کے خلاف پھٹ پڑے ،
لاہور۔8 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) ہاکی کے سابق اولمپئن زاہد شریف بیماری کی حالت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور پہنچ گئے اور مدد کے جھوٹے لارے لگانے پر پی ایچ ایف کے عہدیداران کے خلاف پھٹ پڑے ۔اولمپین زاہد شریف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے شدید بیمار ہیں۔ان کا دل 17فی صد کام کررہا ہے۔

ان کے پاس اپنا علاج کروانے کے پیسے نہیں ہیں لیکن پی ایچ ایف نے خالی لیٹر بھیجنے کے علاوہ عملی طور پر ان کی کوئی مدد نہیں کی ہے۔ زاہد شریف نے کہا کہ منصور گول کیپر بھی بیماری کی حالت میں امداد کا منتظر رہا اور موت کے منہ میں چلاگیا اورلگتا ہے اب میری باری ہے۔ اولمپین زاہد شریف نے کہا کہ میں فالج کا بھی مریض ہوں، ہارٹ اٹیک بھی ہوا ہے روزگار کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن پی ایچ ایف نے میرا بینیفٹ میچ کروانے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ ان کا احتساب کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہاکی ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس پر صرف سیکرٹری پی ایچ ایف نے استعفی دیا ہے جبکہ دیگر عہدیداران ابھی بھی اپنے عہدوں پر موجود ہیں جب تک ان عہدیداران کو نکالانہیں جائے گا اسوقت تک وہ پی ایچ ایف کو نہیں چھوڑیں گے ، اولمپین زاہد شریف نے کہا کہ اگر میرا مطالبہ پورا نہ ہوا تو 14 جنوری کو اسلام آباد میں احتجاج کریں گے ۔اولمپئن زاہدشریف نے کہا کہ پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے جبکہ پرو لیگ کی تیاریوں کے لئے لگائے گئے کیمپ میں شریک کھلاڑی میرٹ پر منتخب نہیں کیئے گئے۔
وقت اشاعت : 08/01/2019 - 22:19:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :