گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ نے انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 10 جنوری 2019 18:37

گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ نے انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ نے انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سیکنڈری سکول جہلم کو 4-0 سے شکست دی۔ مدثر نے دو گول کئے، مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مقامی رہمنا راجہ طارق محمود اور ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ راولپنڈی ثوبیہ چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول کالس ضلع چکوال میں منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول کونتریلہ ضلع راولپنڈی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکینڈری سکول جہلم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے شکست دی۔ مدثر نے دو گول سکور کئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ طارق محمود نے فاتح اور رنز اپ ٹیم کو نقد انعام دیا جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ راولپنڈی ثوبیہ چوہدری نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 18:37:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :