کرکٹر عمران فرحت کا اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر مبارکباد

اپنے مداحوں سے اہلیہ کی صحت یابی کیلئے دعائوں کی درخواست

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:31

کرکٹر عمران فرحت کا اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر مبارکباد
برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) پاکستانی کرکٹر عمران فرحت نے اپنی اہلیہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبادکباد دی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کی پیدائش کا دن ہے جس پر وہ انہیں بہت مبارکباد دیتے ہیں۔ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اہنے تمام مداحوں سے اپنی اہلیہ کے لیے دعا کی گزارش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پچھلے دس سال سے ملٹیپل سکلیروسس کے مرض میں مبتلا ہیں جس وجہ سے ان کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔ملٹیپل سکلیروسس دراصل ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس میں مریض کا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتے ہیں۔ یہ بیماری مریض میں اعصابی اور دیگر کمزوریاں پیدا کر دیتی ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2019 - 22:31:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :