اظہر علی کا ”ڈراﺅنا“ دورہ جنوبی افریقہ اختتام پذیر

سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز نے محض9.83کی اوسط سے59رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جنوری 2019 12:41

اظہر علی کا ”ڈراﺅنا“ دورہ جنوبی افریقہ اختتام پذیر
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جنوری2019ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز اظہر علی کا ”ڈراﺅنا“ دورہ جنوبی افریقہ اختتام پذیر ہوگیا۔ 33سالہ اظہر علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں36،0،2،6،0اور15رنز سکور کیے ہیں ، انہوں نے اس سیریز میں9.83کی اوسط سے محض59رنز سکور کیے اور چار مرتبہ ڈین اولیور کا شکار بنے۔

یہ اظہر علی کی کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں بدترین پرفارمنس ہے، اس سے قبل انہو ں نے 2013ءمیں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 22.17کی اوسط سے133رنز سکور کیے تھے،انہو ں نے 2010ءمیں انگلینڈ کے دورے میں 21.71کی اوسط سے152رنز بھی سکور کیے تھے،اظہر علی گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کے دوران بھی ناکام رہے تھے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 50،4،2اور11 رنز سکور کیے تھے ،وہ آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بھی ناکا م رہے تھے اورمحض4اور2رنز سکور کرسکے تھے ۔

(جاری ہے)

یونس خان او ر مصبا ح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد اظہر علی قومی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز ہونے کی حیثیت سے امیدوں کا مرکز تھے تاہم ایشیا ءسے باہر ان کی حالیہ پرفارمنسز انتہائی خراب رہی ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم میں ان کی جگہ پر بھی سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگیا ہے ۔اظہر علی نے ایشیائی کنڈیشنز میں39ٹیسٹ میچز میں 53.86کی اوسط سے3609 رنز سکور کر رکھے ہیں جن میں 11سنچریاں اور19نصف سنچریاں شامل ہیں تاہم ایشیا ءسے باہر 34ٹیسٹ میچز میں 32.19کی اوسط سے محض2060رنز سکور کرسکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور12نصف سنچریا ں شامل ہیں ۔ اظہرعلی اب تک 73ٹیسٹ میچز میں 43.27کی اوسط سے5669رنز سکور کیے ہیں جن میں15سنچریاں اور31نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 12:41:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :