زون سکس نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 15 جنوری 2019 20:44

زون سکس نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کے سی سی اے زون سکس نے زون فائیو کو 185 رنز سے شکست دے کر مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرکے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن جیت کر 17 ٹورنامنٹس میں 9 مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لوائی کرکٹ اسٹیڈیم نیا ناظم آباد پر کھیلے گئے میچ میں زون سکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کپتان محمد طحہٰ 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز، خواجہ محمد نافع کے 61 رنز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ایس ایم علی شاہ 43، وکٹ کیپر بیٹسمین عبداللہ خان نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر بدر قریشی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں مدمقابل ٹیم 77 رنز 26.3 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عبداللہ زرین 48رنز وطن دوست 11 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر حاصل نہ کر سکا۔ 5 کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے، بائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بائولر محمد حمزہ اور رائٹ آرم لیگ اسپنر معاذ بن سلمان نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں فرید احمد اور عارش علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 20:44:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :