بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (آج) آرام کا دن ہے، (کل) مزید دو میچوں کے فیصلے ہوں گے

بدھ 16 جنوری 2019 11:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو آرام کا دن ہے اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور یہ ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلے میں آج جمعرات کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ (کل) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور سلہٹ سکسرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ڈھاکہ ڈائنامائٹس مسلسل چار میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، راجشاہی کنگز، رنگپور رائیڈرز اور کومیلا وکٹورینز کی ٹیموں نے اب تک دو دو فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 11:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :