حسن علی کی جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر بہترین اننگز، 59 رنز بنائے

شاداب خان کو پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ففٹی بنانے کا بتایا تھا، فاسٹ بائولر

منگل 22 جنوری 2019 21:10

ڈربن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کیریئر بہترین 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

منگل کو پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 112 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، یہ ان کے کیریئر کی دوسری ففٹی ہے۔

حسن علی نے اپنے بیان میں کہا کہ کپتان سرفراز احمد کی مشاورت کے بعد میں نے جارحانہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روایتی بیٹنگ کی وجہ سے ہی ففٹی بنانے میں کامیاب ہوا، میں نے دورے سے قبل اپنے دوست شاداب خان کو بتایا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ففٹی بنائوں گا اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے ان سے کہی ہوئی بات سچ کر دکھائی۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 21:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :