ڈوپلیسی نے غیرمعمولی کیچ تھام کر حسن علی کو پویلین کی راہ دکھائی

منگل 22 جنوری 2019 21:10

ڈربن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے غیرمعمولی کیچ تھام کر پاکستانی کھلاڑی حسن علی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں حسن علی نے مشکل وقت میں جارحانہ بیٹنگ کی، انہوں نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے کیریئر بہترین 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ اننگز کے 46ویں اوور میں حسن علی نے پہلک وایو کی گیند کو بائونڈری کی طرف اچھالا لیکن ڈوپلیسی نے جھپٹ کر غیرمعمولی کیچ تھام کر نہ صرف چھکا بچایا بلکہ حسن علی کو بھی پویلین رخصت کیا۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 21:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :