پولیس اہلکاروں پر تشدد، فرانسیسی باکسر کو سزا سنا دی گئی

جمعرات 14 فروری 2019 16:21

پولیس اہلکاروں پر تشدد، فرانسیسی باکسر کو سزا سنا دی گئی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) فرانس میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے جرم میں سابق باکسنگ چمپئن کو 12 ماہ جیل کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

فرانس کی عدالت نے سابق فرانسیسی باکسنگ چمپئن کرسٹوفے ڈیٹنگر کو پیلی جیکٹ مظاہرے کے دوران 2 پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے الزام پر سزا سنائی ہے۔کرسٹوفے ڈیٹنگر کو گزشتہ ماہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، پیرس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کئی ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 16:21:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :