نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ

لاجسٹک لائنزکے فرحان رفیق 117 اور سی آر بی جی کے حید ر رضا نے 104 رنز کی شاندار انگیز مین آف دی میچ قرار پائے

پیر 18 فروری 2019 16:55

نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر چوتھے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میںسی آر بی جی واریرز نے سی بی جی واریرز کو 131 رنز سے شکست دی سی آربی جی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 250 رنز اسکور کیا حیدر رضا نے 16 چوکوں تین چھکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار انگیز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے ثاقب زار نے 3 چوکوں 5 چھوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 57 رنزبنائے جواب میں سی بی جی واریرز مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی اسکور کرسکی فہیم اکبر33 اور محمدفیصل 23 رنز بناکر نمایا رہے ۔

لانڈھی جمخانہ کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاجسٹک لائنزنے ٹرثرری بلز کو 112 رنز سے شکست دی اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا فرحان رفیق دھواںدار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں 6 چھوکوں کی مدد سے 61 گیندوں پر شاندار 117 رنز کی شاندار انگیز کھیلی اورمین آف دی میچ اپنے نام کیامحمدسہیل نے 4چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 28 گیندو ں پر 35 رنز بنائے جواب میں ٹرثرری بلز چار اوورز قبل پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگی اور کوئی کھلاڑی جماکر نہ کھیل سکا جبکہ شاہد مشتاق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیااظہر اقبال نے 21 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

ریفرز کے فرائض محمدجاوید،سلمان حسین کاظمی سمیرسلیم نے جبکہ امپائرنگ کے فرائض اعلے حیدر ، طاہر رشید، شمیم انصاری اور عزیزالرحمن اسکور تیمو ر عالم ،سید افرسیاب عالم نے اسرانجام دے
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 16:55:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :