آسٹریلوی کرکٹر الیسا ہیلی نے ڈرون سے گرنے والی گیند کو کیچ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا

جمعہ 22 فروری 2019 15:16

آسٹریلوی کرکٹر الیسا ہیلی نے ڈرون سے گرنے والی گیند کو کیچ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) آسٹریلوی کرکٹر الیسا ہیلی نے ڈرون سے گرنے والی گیند کو کیچ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق الیسا ہیلی نے گزشتہ ماہ میلبورن میں 80 میٹر کی بلندی سے ڈرون کی جانب سے گرائی جانے والی کرکٹ بال کو کیچ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس کا انکشاف گزشتہ روز ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے موقع پر کیا گیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے کرسٹین باؤم گارٹنر کے پاس تھا جنھوں نے 2016 میں 62 میٹر کی بلندی سے آنے والی گیند کو کیچ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 15:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :