آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغازہو گیا

ًہائیر ایجوکیشن کمیشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، طارق بنوری کی گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 20:52

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغازہو گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز وویمنز ٹینس چمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغازہو گیا ،چمپئن شپ میں ملک بھر کی 13یونیورسٹیز شریک ہیں۔

(جاری ہے)

تین روزہ ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ،چمپئن شپ کا افتتاح ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کیا۔ڈاکٹر طارق بنوری نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ چیئر مین ایچ ای سی نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ اتھلیٹس محنت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔
وقت اشاعت : 13/03/2019 - 20:52:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :