آسٹریلوی سیکورٹی چیف شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 15 مارچ 2019 15:05

آسٹریلوی سیکورٹی چیف شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سیکوریٹی چیف شان کیرل نے کراچی آمد کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کے حوالے سے ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے آئی سی سی کی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ٹیم سے بھی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل کی رپورٹ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ جبکہ عین ممکن ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکورٹی چیف شان کیرل کی رپورٹ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کیساتھ سیریز کے کچھ میچز پاکستان میں کروانے کیلئے بھی راضی ہو جائے۔
وقت اشاعت : 15/03/2019 - 15:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :