پیرا گوئے : فٹ بال کلب نے اپنے گراؤنڈ میں لگے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیدیا، کلب کی باقاعدہ رکنیت اور آفیشل جرسی بھی دے دی گئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:45

پیرا گوئے : فٹ بال کلب نے اپنے گراؤنڈ میں لگے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیدیا، کلب کی باقاعدہ رکنیت اور آفیشل جرسی بھی دے دی گئی
پیراگوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) پیرا گوئے میں ایک فٹ بال کلب نے اپنے گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے ’ریسسٹینسیا کلب‘ کی باقاعدہ رکنیت اور آفیشل جرسی بھی دی ہے۔ اس طرح دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے۔اس درخت کی تاریخ ریسسٹینسیا کلب جتنی پرانی ہے۔

یہ درخت ایک زمانے میں میدان کا ہی حصہ تھا۔ پھر 20 سال قبل جب تماشائیوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی تو درخت بنچوں کے درمیان آگیا لیکن کسی نے بھی اسے کاٹنے کی کوشش نہیں کی اور درخت اپنی جگہ برقرار رہا۔

(جاری ہے)

اس کے اطراف نشستیں لگائی گئیں جہاں لوگ سکون سے چھاؤں میں بیٹھ کر کھیل سے لطف انداز ہونے لگے۔چند برس قبل کلب کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی جس کی تقریب میں اس درخت کو بھی یاد رکھا گیا جس میں درخت کو رکنیت کارڈ دیا گیا اور کلب کی جرسی بھی دی گئی۔

ریسسٹینسیا اسپورٹس کلب کے صدر رابرٹو گرسیٹ کہتے ہیں،’ ہمارے کلب کا یہ رکن سب سے وفادار رکن ہے کیونکہ درخت 24 گھنٹے ٹیم کے ساتھ رہتا ہے اس لیے یہ ہمارے لیے ایک ڈھال ہے اور لوگ ہر جگہ اس درخت کے بارے میں پوچھتے ہیں۔‘اس درخت کی اونچائی 20 میٹر ہے اور اسے کلب کا مداح اور سپورٹر قرار دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 22:45:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :