qعالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا

ض* 11سالہ پاکستانی بچی حور فوادکوایشیائی ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری جاری

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

ں* کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) عالمی کھیلوں کی سطح پربھارت کو ایک اور سبکی اٹھانی پڑگئی جبکہ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی حکومت کے رویہ کے سبب جنوبی ایشیائی مقابلے سے محروم ہوجانے والی پاکستانی 11سالہ بچی حور فوادکوایشیائی ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری جاری کردی۔ ایشین ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تحت ماہ جنوری میں بھارت کے شہرسونی پت میں ٹیبل ٹینس کی12 برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے ساوتھ ایشیا ہوپزمقابلوں کا انعقاد ہوا، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کراچی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ حور فواد کو اس مقابلے کے لیے نامزد کیا تھا، انٹری قبول کیے جانے کے بعد بار بارکی یاددہانی کرانے پربھارتی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے دلاسے دیے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

ساوتھ ایشیا ہوپز کے آغاز سے چند روز قبل قومی فیڈریشن کو آگاہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت نے 11 سالہ کھلاڑی کو اپنے ملک آنے کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکارکردیا ہے، اس فیصلہ کے سبب پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے حور فواد کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکارکردیا، جس کی وجہ سے وہ ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔دوسری جانب پاکستانی فیڈریشن نے ٹیبل ٹینس کی عالمی تنظیم سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے رویہ کو اولمپک چارٹر کی روح کے منافی قراردیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2019 - 19:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :