رواں برس ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ ورلڈ چمپئن بنے گا ،الیسٹرکک

جمعرات 4 اپریل 2019 15:06

رواں برس ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ ورلڈ چمپئن بنے گا ،الیسٹرکک
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) انگلش ٹیم کے بلے باز الیسٹر کک نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ ورلڈ چمپئن بنے گا ۔میڈیا سے بات چیت میں الیسٹر کک نے کہا کہ اس بار ہماری ٹیم کے ورلڈ چمپئن بننے کا غیرمعمولی چانس ہے۔

(جاری ہے)

پہلی بار میگا ایونٹ میں جانے سے قبل ہمارے پاس متوازن اسکواڈ ہے جو ایک روزہ کرکٹ کے رنگ میں خود کو مکمل طور پر ڈھال چکا ہے۔واضح رہے کہ 2015 کے ایڈیشن میں انگلش ٹیم گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی لیکن اس بار ہوم گراؤنڈ پر انھیں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ میزبان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر منعقدہ اختتامی42 میں سے 30 ون ڈے انٹرنیشنل جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ محض 9 میں حریف سائیڈز کو فتح مل پائی ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2019 - 15:06:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :