افغانستان نے اصغر افغان کو تینوں فارمیٹس میں کپتان کے عہدے سے برطرف کر دیا

گلبدین نائب ون ڈے، راشد خان ٹی ٹونٹی اور رحمت شاہ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

ہفتہ 6 اپریل 2019 16:30

افغانستان نے اصغر افغان کو تینوں فارمیٹس میں کپتان کے عہدے سے برطرف کر دیا
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2019ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے اصغر افغان کو تینوں فارمیٹس میں کپتان کے عہدے سے برطرف کر دیا، گلبدین نائب ون ڈے، راشد خان ٹی ٹونٹی اور رحمت شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ راشد خان ون ڈے، شفیق اللہ شفیق ٹی ٹونٹی اور حشمت اللہ شاہدی ٹیسٹ کرکٹ میں نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے دو ماہ قبل اصغر افغان سے تینوں فارمیٹس کی قیادت چھین لی تاہم وہ بطور پلیئر ٹیم کو دستیاب ہوں گے تاہم انہیں قیادت سے ہٹانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، ان کی جگہ گلبدین نائب ون ڈے، راشد خان ٹی ٹونٹی اور رحمت شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کریں گے جبکہ راشد خان ون ڈے، شفیق اللہ شفیق ٹی ٹونٹی اور حشمت اللہ شاہدی ٹیسٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ اصغر افغان نے اپریل 2015ء میں محمد نبی کی جگہ ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، ان کی زیر قیادت ہی افغانی ٹیم نے آئی سی سی فل ممبر اور ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/04/2019 - 16:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :