آئی پی ایل: گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات بڑھنے لگے

دھول کلکرنی کی ڈلیوری پر ان سائیڈ ایج پر گیند سٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 اپریل 2019 12:10

آئی پی ایل: گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات بڑھنے لگے
جے پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2019ء) انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں تین بار اس وجہ سے بیٹسمین آﺅٹ ہونے سے بچے ہیں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر کرس لین گذشتہ روز گیند سٹمپس میں لگنے کے باوجود آﺅٹ ہونے سے محفوظ رہے تھے۔یہ واقعہ چوتھے اوور میں پیش آیا جب کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کرس لین 13 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، دھول کلکرنی کی ڈلیوری پر ان سائیڈ ایج پر گیند سٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں، قانون کی رو سے بیلز نہ گرنے کی وجہ سے لین کو بیٹنگ جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔

یاد رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو چکا ہے اور ٹور نا منٹ کے تمام میچز بھارت میں کھیلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس لیگ کی تاریخیں ملک میں عام انتخابات سے متصادم ہیں اسلئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حتمی طور پر لیگ کے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دفاعی چمپئن چنائی سپر کنگز ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور دفاعی چمپئن ہونے کی حیثیت سے چنائی لیگ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کا حق حاصل ہے ۔                                                                                       
وقت اشاعت : 09/04/2019 - 12:10:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :