زمبابوے اور یو اے ای کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

جمعرات 11 اپریل 2019 12:13

زمبابوے اور یو اے ای کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ زمبابوے کی ٹیم کو یو اے ای کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے ابتدائی طور پر افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کرنی تھی تاہم میچز کی نشریات کے حوالے سے اختلافات کی وجہ سے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد زمبابوین بورڈ نے یو اے ای کے خلاف سیریز طے کر لی تھی۔ واضح رہے کہ زمبابوے اور یو اے ای کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے چاروں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/04/2019 - 12:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :