لارا اور سارا ٹورمو پر مشتمل ہسپانوی جوڑی ڈبلیو ٹی اے بگوٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 12 اپریل 2019 16:41

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) لارا اور سارا ٹورمو پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ہسپانوی جوڑی بگوٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا کی ماریا فیماندا اور انکی ہم وطن جوڑی دار لیزارازو کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

بگوٹا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں لارا اور سارا ٹورمو پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ہسپانوی جوڑی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبیا کی ماریا فیماندا اور انکی ہم وطن جوڑی دار لیزارازو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے مات دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سیمی فائنل میں فاتح ٹیم کا مقابلہ کارٹر اور شیباھارا پر مستمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/04/2019 - 16:41:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :