لڑائی کے دوران نازک جگہ پر مکا کھانے کے بعد باکسر عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا

علم ہوتا کہ فیصلہ کرنے کے لیے کتنا وقت ہے تو ناک آﺅٹ ہونے کو ترجیح دیتا:برطانوی باکسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اپریل 2019 13:24

لڑائی کے دوران نازک جگہ پر مکا کھانے کے بعد باکسر عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اپریل2019ء) امریکی باکسر سے ویلٹر ویٹ مقابلے میں نازک جگہ پر مکا لگنے کے باعث پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا ہے۔امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکی باکسر کرائفورڈ اور برطانوی باکسر عامر خان کے مابین ویلٹر ویٹ کیلئے مقابلہ ہوا تھا جس کے چھٹے راﺅنڈ میں عامر خان کو ریٹائر ہونا پڑا تھا۔

چھٹے راﺅنڈ کے دوران کرائفورڈ نے ایک لو پنچ مارا تھا جس کے باعث عامر خان مقابلے سے ناک آﺅٹ ہوئے بغیر ہی ریٹائر ہوگئے۔بعد ازاں ایک ٹویٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کے پیشاب سے خون آرہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں لو پنچ لگا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا تمہیں اب بھی تکلیف ہورہی ہے تو میں نے کہا کہ ہاں، جس کے بعد مقابلہ ختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ ان کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے 5 منٹ تک کا وقت تھا اگر انہیں اس بات کا پتا ہوتا تو وہ ناک آﺅٹ ہونے کو ترجیح دیتے، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی فائٹ نہیں چھوڑی، اس کے مقابلے میں میں ناک آﺅٹ ہونے کو ترجیح دوں گا۔
یاد ہے کہ 31سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور امریکی باکسر کرافورڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور دونوں میں سے کوئی بھی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا اور آخر کار 6 راﺅنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکی باکسر کرافورڈ ٹیکنیکل ناک آﺅٹ کی بنیاد پر فاتح قرار پائے۔

عامر خان اور باکسر کرافورڈ کی فائٹ کا سکور46- 48 رہا اور یوں کرافورڈ نے کیرئیر کی 35ویں فائٹ جیتی۔ایتھنز اولمپکس 2004 ءکے سلور میڈلسٹ عامر خان اپنے گزشتہ 4مقابلوں میں سے2میں کامیاب رہے اور2میں انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 13:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :