سری لنکا دہشتگردی: کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کیمپ ختم کردیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 22:24

سری لنکا دہشتگردی: کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کیمپ ختم کردیا گیا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) سری لنکا میں ہونے والی المناک دہشت گردی کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے سری لنکا ٹیم کا کیمپ ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن میڈیا کے مطابق ٹیم کا کیمپ رواں ہفتے شروع ہونا تھا لیکن ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسے ختم کر دیا گیا ہے۔سری لنکا کے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے پہلے سپیشل فورس کیمپ میں شرکت کرنا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو سکے گا اور سری لنکن ٹیم کیمپ میں شرکت کئے بغیر ہی 7 مئی کو انگلینڈ روانہ ہو جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 22:24:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :