آل رائونڈر شعیب ملک کل نگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

بدھ 8 مئی 2019 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک آج (جمعرات کو) انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تاہم ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے حصہ لیں گے۔ شعیب ملک جنھوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے دس دن کی چھٹی لی تھی، چھٹیاں گزارنے کے بعد شعیب ملک جمعرات کے روز سائوتھ ہیمپٹن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 15:05:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :