باربورہ اور کترینا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 10 مئی 2019 15:34

باربورہ اور کترینا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2019ء) باربورہ کریجیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں باربورہ کریجیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی حریف کھلاڑی سمانتھا سٹوسر اور انکی چینی جوڑی دار شوائی ژنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 10/05/2019 - 15:34:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :