اولمپکس کے لئے ٹوکیو پولیس ساحلی ہنگامی دستہ تشکیل دے گی

بدھ 15 مئی 2019 12:32

اولمپکس کے لئے ٹوکیو پولیس ساحلی ہنگامی دستہ تشکیل دے گی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) جاپانی دارالحکومت کی بلدیہ عظمیٰ کا محکمہ پولیس 2020 اولمپکس اور پیرالمپکس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے ایک ساحلی دستہ تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجِ ٹوکیو کے علاقے میں اتھلیٹس ویلیج کا قیام اور کئی کھیلوں کا انعقاد متوقع ہے جس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لئیبلدیہ عظمیٰ کا محکمہ پولیس ایک ساحلی دستہ تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس واٹرفرنٹ ریسپونس ٹیم کے ارکان ہلکی مشین گنوں سے لیس ہوں گے اور واٹر بائیکس یا ربر بوٹس استعمال کریں گے۔ انہیں سمندر سے دہشت گردوں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے اور مشتبہ افراد کے سمندر کے راستے فرار ہونے کو روکنے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ خشکی پر دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کے لئے ٹوکیو پولیس کے پاس پہلے سے ہنگامی ریسپونس یونٹ موجود ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 12:32:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :