سکاٹ لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

ڈیلان بڈج کی قریباً ایک برس بعد سکواڈ میں طلبی

جمعرات 16 مئی 2019 13:50

ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) سکاٹ لینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ڈیلان بڈج کی قریباً ایک برس بعد ٹیم میں طلبی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 18 مئی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کائل کوئٹزر، ڈیلان بڈج، سکاٹ کیمرون، میتھیو کراس، ایلسڈیئر ایونز، مائیکل لیسک، کالم میک لیوڈ، گیون مین، جارج مونسی، سفیان شریف، ٹام سول، کریگ والک، مارک واٹ اور بریڈ وہیل پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2019 - 13:50:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :