کیرولینا پلسکووا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 20 مئی 2019 21:54

کیرولینا پلسکووا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
․روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیرولینا پلسکووا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں برطانوی ٹینس کھلاڑی جوہانا کونتا کو شکست دیکر روال سال کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار کیرولینا پلسکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سٹار برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 25 منٹس تک جاری رہا اور فتح کیرولینا پلسکووا کے نام رہی۔ یہ ٹائٹل جیتنے کے بعد کیرولینا پلسکووا کی رواں سیزن میں ٹائٹلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ کیرولینا کا کہنا تھا کے اٹالین اوپن میں کامیابی کا فائدہ انکو سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں ضرور ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/05/2019 - 21:54:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :