انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ افتتاحی میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا

پیر 27 مئی 2019 17:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا، وہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران پائوں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکین کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے ووڈ کو مکمل فٹ قرار دے دیا اسلئے فاسٹ بائولر اب جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/05/2019 - 17:11:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :