تیسرے کبڈی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 15دسمبر کولدھیانہ میں کھیلا جائے گا

جمعرات 13 دسمبر 2012 12:41

لدھیانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔13دسمبر 2012ء) تیسرے کبڈی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ کو لدھیانہ میں کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست سے دوچار کیا۔بھارتی پنجاب میں دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں میدان میں اتریں ، قومی پہلوانوں نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے شروع سے ہی برتری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

پہلے رانڈ میں پاکستان کو حریف ٹیم پر چودہ کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹ کی سبقت ملی ۔دوسرے رانڈ میں بھی قومی کھلاڑی چھائے رہے ۔ انہوں نے کینیڈین پلیئرز کی ایک نہ چلنے دی ۔چھپن ستائیس کے سکور کے ساتھ دوسرا رانڈ اور سیمی فائنل میچ پاکستان کے نام ہو گیا۔پہلے سیمی فائنل میں میزبان بھارت نے ایران کو شکست دی ۔ تیسرے کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔قومی کپتان مشرف جاوید نے پاک بھارت کبڈی مقابلے کو کانٹے کا قرار دیتے ہوئے قوم کو فتح کے لیے دعا کرنے کو کہا ہے ۔
وقت اشاعت : 13/12/2012 - 12:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :