فرنچ اوپن ٹینس، پالیسکوا، کونٹا، سویتولینا اور پولونا نے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعرات 30 مئی 2019 13:39

فرنچ اوپن ٹینس، پالیسکوا، کونٹا، سویتولینا اور پولونا نے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) پالیسکوا، جوہانا کونٹا، ایلینا سویتولینا اور پولونا ہرکوگ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی کریسٹینا کیوکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کی جوہانا کونٹا نے امریکا کی حریف کھلاڑی لائورن ڈیوس کو 6-3، 1-6 اور 6-3 سے شکست دیکر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں سپین کی مگروزا، یوکرین کی ایلینا سویتولینا، امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز، بیلجیئم کی کھلاڑی ایلیز مرٹنز، استونیہ کی کایا کنیپی، سلوانیہ کی پولونا ہرکوگ اور ویرونیکا نے کامیابی حاصل کرکے میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 30/05/2019 - 13:39:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :