امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے: عبدالرزاق

حارث سہیل ون ڈے کا بیٹسمین نہیں، محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنا چاہیے، سابق آل راو¿نڈر کا مشورہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 2 جون 2019 19:39

امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے: عبدالرزاق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جون2019ء) قومی ٹیم کے سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے حارث سہیل کی ٹیم میں سلیکشن پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حارث سہیل ون ڈے کرکٹ کا بیٹسمین ہی نہیں اور سلیکٹر انہیں ورلڈ کپ میں لے گئے ہیں اور اوپننگ بلے باز امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹ سے شکست کے بعد قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور سابق کرکٹرز بھی اپنی رائے کا کھل کا اظہار کر رہے ہیں۔

سابق آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ دس سال انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل)کی قیادت کی، البتہ کبھی حارث سہیل کو محدود اوورز کے مقابلوں کے لئے منتخب نہیں کیا، حیرت ہے کہ قومی سلیکٹرز نے انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

39 سالہ عبدالرزاق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے کے لئے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے شعیب ملک کو موقع دینا چاہیے۔

پاکستان کے لئے تین ورلڈ کپ کھیلنے والے مایہ ناز آل راﺅنڈر کے مطابق محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنا چاہیے اور امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ پاکستان کے لیے46ٹیسٹ اور 265 ون ڈے کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے عبدالرزاق مزید کہتے ہیں کہ آصف علی ایک بہترین تیز کھیلنے والا بیٹسمین ہے، جسے نمبر چھ پر کھلانا مناسب رہے گا۔                                              
وقت اشاعت : 02/06/2019 - 19:39:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :