پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

348 رنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 جون 2019 23:19

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
ناٹنگھم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3جون2019ء) پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا دوسرا سب بڑا سکور 348 رنز اسکور کیا لیکن ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے گزشتہ میچ کی بدترین کارکردگی سے سبق سیکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔بابراعظم، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا بڑا سکور ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 2007 ءکے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف مقابلے میں 349 رنز بنائے تھے تاہم 348 رنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔محمد حفیظ نے میچ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیز ترین نصف سنچری 39 گیندوں پر بنائی، ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے۔

(جاری ہے)

1992 ءکے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انضمام نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 31 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی کھلاڑی کی سنچری کے بغیر پاکستان کا کسی میچ میں سب سے بڑا سکور ہے۔                                                                                                
وقت اشاعت : 03/06/2019 - 23:19:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :