زمبابوے کا دورہ ہالینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان، مسکڈزا اور ٹیلر کی دوبارہ واپسی

جمعہ 14 جون 2019 16:57

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) زمبابوے نے ہالینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ہملٹن مسکڈزا اور برینڈن ٹیلر کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کم بیک کے ساتھ ہی مسکڈزا دوبارہ ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے، مسکڈزا کی عدم دستیابی میں پیٹر مور نے ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی، ریجس چیکبوا، ٹیمائسن ماروما، برائن چاری، برینڈن ماووتا اور ٹونی مویونگا کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زمبابوین ٹیم دورہ ہالینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی اس کے بعد زمبابوین ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ہملٹن مسکڈزا، برینڈن ٹیلر، پیٹر مور، سولومون میری، سین ولیمز، سکندر رضا، ڈونلڈ ٹریپانو، کائل جروس، ٹنڈئی چتارا، کرس موفو، کریگ ایرون، اینسلے، ایلٹن چیگمبرا، رچمونڈ موتمبامی، تناشے اور ریان برل پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2019 - 16:57:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :