لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر زونل انڈر 16 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شروع ہوگا

پیر 17 جون 2019 14:11

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر زونل انڈر 16 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر زونل انڈر 16ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شہر کے مختلف گرائونڈز میں شروع ہو گا ۔ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی چار چار ٹیمیں شرکت کریں گی ،جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ۔ہر ٹیم لیگ مرحلے میں پانچ میچز کھیلے گی، دونوں گروپس کی دو ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 33میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹر ریجن انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور ریجن کی ٹیم میں منتخب کیا جائے گا ۔چیف سلیکٹر لاہور ریجن حفیظ الرحمن اور اسسٹنٹ کوچز لاہور ریجن ٹورنامنٹ کی مانیٹرنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لے کر رپورٹ ریجنل صدر شاہ ریز عبداللہ روکھڑی کو پیش کریں گے۔

شاہ ریز عبداللہ روکھڑی نے تینوں زونوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ زونل ٹیموں کی سلیکشن میرٹ پر کریں اور کسی حقدار کھلاڑی کے ساتھ ناانصانی نہ کی جائے۔ ترجمان کے مطابق تینوں زونوں کو ہدایت کی گئی ہے، چار چار پندرہ رکنی ٹیموں کی فہرست 25جون 2019تک ایل سی سی اے ہیڈکوارٹر میں جمع کرائیں جبکہ یکم ستمبر 2003یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 14:11:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :