بھارت سے شکست متعدد کھلاڑیوں کا ٹیم کے ہمراہ سفر سے گریز

ٹیم کے مانچسٹر سے لندن روانگی پر بس میں ماحول افسردہ تھا ، کھلاڑی ایک دوسرے سے بات چیت سے بھی گریزاں رہے ، شعیب ملک ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں، محمد حفیظ اور حارث سہیل بھی بس میں نہیں تھے، تینوں بیٹسمین اپنی فیملیز کے ساتھ الگ الگ سفر کر رہے تھے پیر کو سفر کے بعد منگل اور بدھ کو بھی کھلاڑیوں کی کوئی مصروفیت نہیں ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو تین دن مکمل آرام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے

پیر 17 جون 2019 23:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک، محمدحفیظ اور حارث سہیل مسلسل شکستوں کے بعد ٹیم کے ساتھ سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی کارکردگی اور مستقبل پر سوالات ضرور اٴْٹھ رہے ہیں لیکن پیر کی دوپہر جب پاکستانی ٹیم مانچسٹر سے لندن کے لئے روانہ ہوئی شعیب ملک ٹیم بس میں موجود نہیں تھے۔

شعیب ملک جو ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان کیساتھ پرائیویٹ گاڑی میں سفر کیا۔ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیاذرائع کے مطابق شعیب ملک کے علاوہ محمد حفیظ اور حارث سہیل بھی بس میں نہیں تھے، تینوں بیٹسمین اپنی فیملیز کے ساتھ الگ الگ سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عینی شاہد کے مطابق پاکستانی بس کا ماحول افسردہ رہا اور کئی کھلاڑی آپس میں بات چیت سے گریز کر رہے تھے۔ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے زخموں سے چور پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو خاموشی سے مانچسٹر سے لندن روانہ ہو گئی ہے جہاں اس کی اگلی منزل اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ ہے، لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کریگا۔پیر کو سفر کے بعد منگل اور بدھ کو بھی کھلاڑیوں کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کو تین دن مکمل ا?رام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 23:49:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :