افریقہ کپ آف نیشنز 2019ء پرسوں سے مصر میں شروع ہوگا، مصر کو گروپ اے میں زمبابوے، یوگینڈا اور ڈی آر کانگو کا چیلنج درپیش ہوگا

بدھ 19 جون 2019 16:24

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ 2019ء پرسوں جمعہ سے 19 جولائی تک مصر میں کھیلا جائے گا جس میں 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ مصر کو گروپ اے میں زمبابوے، یوگینڈ اور ڈی آر کانگو کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ایونٹ میں شریک 24 ٹیموں کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں مصر، کانگو اور زمبابوے۔ گروپ بی میں نائیجیریا، گنی، برونڈی اور مڈغاسکر۔ گروپ سی میں سینیگال، الجیریا، کینیا اور تنزانیا۔ گروپ ڈی میں مراکش، آئیوری کوسٹ، جنوبی افریقہ اور نمیبیا۔ گروپ ای میں تیونس، مالی، موریطانیہ اور انگولا جبکہ گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن کیمرون، گھانا، بینن اور گنی بیسو شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں مصر اور زمبابوے کی ٹیمیں 21 جون کو انٹرنیشنل سٹیڈیم قاہرہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 16:24:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :