پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان کا غرور خاک مل گیا

دنیا کے نمبر 1 لیگ اسپنر کہلائے جانے والے راشد خان ورلڈکپ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز، جبکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے لیگ اسپنر بن گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 19 جون 2019 16:41

پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان کا غرور خاک مل گیا
مانچسٹر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جون2019ء) پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان کا غرور خاک مل گیا، دنیا کے نمبر 1 لیگ اسپنر کہلائے جانے والے راشد خان ورلڈکپ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز، جبکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے لیگ اسپنر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف گزشتہ روز کے میچ کے دوران پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان کا غرور خاک مل گیا۔

افغان لیگ اسپنر اور دنیا کے بہترن گیند باز مانے جانے والے راشد خان ورلڈکپ اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے ہیں۔ دنیا کے نمبر 1 لیگ اسپنر کہلائے جانے والے راشد خان ورلڈکپ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیند باز، جبکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے لیگ اسپنر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راشد خان گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران اپنے 10 اوورز کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کر پائے تھے۔ تاہم اس کے باوجود انہیں 9 اوورز میں 110 رنز پڑے۔ جبکہ راشد خان اتنے رنز دینے کے باوجود بھی ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر پائے۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی میچ میں یہ کسی بھی گیند باز کی سب سے بری کارکردگی ہے۔ جبکہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کسی بھی لیگ اسپنر کی سب سے بری کارکرگردگی ہے۔

راشد خان کی اس کارکردگی پر خاص طور پر پاکستان کے شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر دلچسہ تبصرے کیے ہیں۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ راشد خان اور دیگر افغان کرکٹر پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اب انہیں اپنے مغرور رویے کی زبردست سزا مل گئی ہے، ان کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہونے والی بھی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ افغانستان مسلسل 5 میچوں میں شکست کے بعد ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 16:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :