انگلینڈ کی ٹیم ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 20 جون 2019 11:56

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن جاپان کی ویمن ٹیم کو 2-0 گولز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

انگلینڈ ٹیم کی کھلاڑی وائٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دونوں گول وائٹ نے سکور کئے۔ جاپان کی ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور سکاٹ لینڈ آمنے سامنے تھیں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور یہ میچ 3-3 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 11:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :