دفاعی چیمپئن امریکا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 3 جولائی 2019 12:56

دفاعی چیمپئن امریکا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم آٹھویں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ امریکا کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکن ٹیم کی فتح میں پریس اور مورگن نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پیرس میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن امریکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ امریکی ٹیم نے میچ کے شروع سے ہی حریف ٹیم پر برتری قائم کرلی۔

(جاری ہے)

امریکی سٹرائیکر کھلاڑی پریس نے میچ کے 10 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برطانوی ٹیم پر 1-0 کی برتری دلا دی۔

اس کے بعد برطانوی ٹیم کی طرف سے کھیل میں کچھ تیزی نظر آئی اور میچ کے 19 ویں منٹ میں برطانوی کھلاڑی ٹونی وائٹ نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ امریکی کھلاڑی الیگزینڈرا مورگن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو انگلینڈ پر ایک مرتبہ پھر برتری دلا دی اور مقابلہ 2-1 کر دیا۔ میچ کے ہاف پر امریکی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیابی نہ ہوسکی اور امریکی نے سخت مقابلے کے بعد پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکن ٹیم کی فتح میں پریس اور مورگن نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 03/07/2019 - 12:56:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :