شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے ، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائیگی، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا سٹار قرار دیدیا

اتوار 7 جولائی 2019 21:01

شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے ، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائیگی، وسیم اکرم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا سٹار قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے ، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہاکہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل رہا ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باولر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں تاہم اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے ، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت آگے جانا ہو گا۔
وقت اشاعت : 07/07/2019 - 21:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :