فیڈرر نے ومبلڈن اوپن میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

دفاعی چیمپئن جوکووچ، نڈال اور باٹسٹا ایگٹ مینز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

جمعرات 11 جولائی 2019 17:01

فیڈرر نے ومبلڈن اوپن میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹس کی تاریخ میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، وہ کسی بھی گرینڈ سلیم چیمپئن شپ میں 100 کامیابیاں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ومبلڈن اوپن کوارٹر فائنل میں نیشکوری کو ہرا کر ومبلڈن اوپن کیریئر کی 100ویں فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، دفاعی چیمپئن جوکووچ، نڈال اور باٹسٹا ایگٹ بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سوئس سٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کائی نیشکوری کو 4-6، 6-1، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، یہ فیڈرر نے ومبلڈن اوپن کیریئر کی 100ویں فتح ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئی تاریخ رقم کر دی، دفاعی چیمپئن جوکووچ نے ڈیوڈ گوفن کو 6-4، 6-0 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ہسپانوی سٹار نڈال بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبورکرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ثام قیوری کو شکست فاش سے دوچار کیا، اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنلز میں فیڈرر کو نڈال اور جوکووچ کو باٹسٹا ایگٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 17:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :