وقار خان میموریل آل پاکستان شطرنج چیمپئن شپ 14 جولائی سے لاہور میں شروع ہوگی

جمعرات 11 جولائی 2019 18:52

وقار خان میموریل آل پاکستان شطرنج چیمپئن شپ 14 جولائی سے لاہور میں شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان چیس فیڈریشن زیر اہتمام اور پنجاب چیس فیڈریشن کے تعاون سے وقار خان میموریل آل پاکستان شطرنج چیمپئن شپ 14 جولائی سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں اوپن انٹری فیس ایک ہزار روپے، خواتین اور انڈر-20 کی انٹری فیس پانچ پانچ سو روپے مقرر کی ہے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 18:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :